44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان، تجزیہ کار اور سابق فوجی بھی رہ چکے ہیں


سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کئے جانے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکا کے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیٹ ہیگسیتھ کو مختلف الزامات پر سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا اور 3 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی وزیردفاع کی مخالفت کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑنے سے مقابلہ برابر ہوگیا تھا مگر بعد ازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر ہیگسیتھ کی توثیق کی۔
حلف برداری کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں امریکا کو اولیت دوں گا۔
واضح رہے 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان، تجزیہ کار اور سابق فوجی بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کیلئے کرسٹی نومی کی نامزدگی کی توثیق کی گئی، سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کی حمایت میں 54 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 4 hours ago

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 2 hours ago

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 4 hours ago

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 2 hours ago
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 4 hours ago

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- 2 hours ago
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 2 hours ago

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 3 hours ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 3 hours ago

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 3 hours ago