اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے نئےجوڑے کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد یں دینے کا سلسلہ جاری ہے


لاہور: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ مریم نور نےسماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہیں شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان دنوں یہ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہے جہاں سے انہوں نے روح پرور مناظر اپنے انسٹا گرام کی زینت بنائے ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹا گرام پرشئیر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل ہونے پر اللہ کی بارگاہ میں شکرادا کرتے ہوئے لکھا’’الحمدللہ اس خوبصورت سفر کےلیے اپنے محرم کے ساتھ،اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتی ہوں؟ ہر چیز کےلیے اللہ کا شکر۔‘‘
اداکارہ مریم نور کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد یں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 7 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 5 گھنٹے قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 5 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)





.jpg&w=3840&q=75)