دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا


ملتان: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان میں کھیلے جا رہےسیریز کے دوسرےاور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کھیل کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا،۔
کپتان کریگ براتھو یت نے 52 رنز کی اننگز کھیلی ،جبکہ عامر جانگو 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز مکمل کرچکی تھیں، جس میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 163 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک کرتے ہوئے مجموعی بطور پر 6 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سےکپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
جبکہ پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن بعدازاں سعود 32 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
نعمان علی صفر، سلمان علی آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 14 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل