’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔
اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیاء یوتھ الائنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، حکومت اور عوام کی جانب سے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے، دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی 60فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے، دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اورخوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوانوں کی بہبود اورترقی کے حوالے سے پنجاب اوروفاق نے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے کمزور مالی وسائل کے ہونہار طلبا کو وظائف دیئے گئے، اسلام آباد،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اوربلوچستان کے دوردراز علاقوں میں دانش سکول قائم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم یوتھ پروگرام ‘‘ نوجوانوں کی ترقی وبہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، میں نے اپنی تمام سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف قومی یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا اور نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 گھنٹے قبل






