گرفتار اہلکاروں پر پیسوں کے عوض ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے،اسرائیلی میڈیا


تل ابیب :اسرائیلی پولیس نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے دو اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت اور اسرائیلی پولیس نے اسرائیلی فوج کے 2 سابق ریزرو اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار اہلکاروں پر پیسوں کے عوض ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں، یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔
پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم یوری ایلیاسفوو اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس یونٹ میں تعینات تھا اور اس دوران اس نے خفیہ معلومات اپنے ایرانی ہینڈلر کو فراہم کیں، یوری اور اس کے ایرانی ہینڈلر کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار اہلکاروں نے اپنی باقاعدہ اور ریزرو فوجی سروس کے دوران، ایک ایرانی آپریٹر کے لیے مشن انجام دیا، جس میں فضائی دفاعی نظام کی ویڈیو بنانا، تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں گرافٹی کا چھڑکاؤ، اور پوسٹر لٹکانا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے اپنی حرکتوں کا اعتراف کیا ہے اور ان پر جنگ میں دشمن کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا جائے گا، جس کی سزا عمر قید یا موت، غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کرنے اور غیر ملکی ایجنٹ کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا ہے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 8 گھنٹے قبل
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل
بندرعباس کے بعد ایران میں ایک اور خوفناک دھماکا؛ 4 ہلاکتیں اور 14 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل










.jpg&w=3840&q=75)