عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کے لئے عمران خان نے صرف 50 ہزار روپے چندہ ڈالا جبکہ بحریہ ٹاؤن نے 28 کروڑ 50 لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔


مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ اس وقت کوئی وجود نہیں رکھتا، یہ ٹرسٹ اگست 2020 میں ختم ہو گیا تھا اور پچھلے ساڑھے چار سالوں سے معطل چلا آ رہا ہے۔
اپنے ہفتہ وار اردو کالم میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ 26 دسمبر 2019 کو رجسٹر کرایا گیا جبکہ بحریہ ٹاؤن پہلے ہی سوہاوہ میں 458 کنال 4 مرلہ 58 مربع فٹ زمین اپریل 2019 میں زلفی بخاری کے نام کرا چکا تھا اور عمران خان 5مئی 2019 کو اس زمین پر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھ چکے تھے، ٹرسٹ قائم ہو جانے کے خاصے عرصے بعد زمین ٹرسٹ کے نام منتقل کر دی گئی۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کے لئے عمران خان نے صرف 50 ہزار روپے چندہ ڈالا جبکہ بحریہ ٹاؤن نے 28 کروڑ 50 لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔
عرفان صدیقی نے بتایا کہ ‘ٹرسٹ ڈیڈ’ میں عمران خان بشریٰ خان زلفی بخاری اور بابر اعوان چار ٹرسٹی رکھے گئے تھے لیکن چار ماہ بعد عمران خان نے بطور چیئرمین زلفی بخاری اور بابر اعوان کو ٹرسٹیوں کی لسٹ سے خارج کر دیا جس کے بعد صرف عمران اور بشریٰ خان ٹرسٹی رہ گئے اور تمام معاملات میاں بیوی نے اپنے ہاتھ میں لے لئے۔ عرفان صدیقی کے مطابق جولائی 2020 میں بحریہ ٹاؤن کے علی ریاض ملک نے 240 کنال 6 مرلہ زمین جو بنی گالہ میں واقع تھی، بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے نام کر دی حالانکہ اس وقت ٹرسٹ موجود تھا، اگست 2020 میں عمران حکومت نے اچانک 1882 کے ٹرسٹ ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ 2020 جاری کر دیا۔
اس ٹرسٹ کے تحت اسلام آباد میں رجسٹرڈ تمام ٹرسٹس پر لازم قرار دے دیا گیا کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر خود کو نئے ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کرا لیں ورنہ ان کی رجسٹریشن ختم ہو جائے گی۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 گھنٹے قبل





