کیا 9 مئی کا جرم دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے


سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ کیا 9 مئی کا جرم دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔
گزشتہ روز خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ عدالت ٹرائل کا طریقہ کار دیکھ لے۔ اس حوالے سے ملٹری ٹرائل کی 7 کاپیاں آئینی بینچ کے ساتوں ججز کو دی گئی تھیں۔
دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتوں کا آرٹیکل 175 کے تحت عدالتی نظام میں ذکر نہیں، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار بھی محدود ہوتا ہے، اکسیویں ترمیم کے فیصلے میں واضح ہے کہ فوجی عدالتیں جنگی صورتحال میں بنائی گئی تھیں، سویلینز کے ٹرائل کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی تھی۔
وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ٹرائل کے لیے ترمیم کی ضرورت نہیں تھی، ترمیم کے ذریعے آرمی ایکٹ میں مزید جرائم کو شامل کیا گیا تھا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 21 ویں ترمیم فیصلے میں مہران اور کامرہ بیسز کا بھی ذکر ہے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کو ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے دو اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟
خواجہ حارث نے جواب دیا کہ مہران بیس حملے کے تمام دہشت گرد مارے گئے تھے، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا مارے جانے کے بعد کوئی تفتیش نہیں ہوئی کہ یہ کون تھے کہاں سے اور کیسے آئے؟کیا دہشت گردوں کے مارے جانے سے مہران بیس حملے کی فائل بند ہو گئی؟
وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ تحقیقات یقینی طور پر ہوئی ہوں گی، جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا تھا، جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اکسیویں ترمیم سے پہلے ہوا تھا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ انہی تمام حملوں کی بنیاد پر ترمیم کی گئی تھی کہ ٹرائل میں مشکلات ہوتی ہیں، کامرہ بیس پر حملے کے ملزمان کا کیا ہوا؟ ان کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اس پر ہدایات لے کر آگاہ کروں گا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ نیکسز کا مطلب کیا ہوتا ہے، نیکسز کا ایک مطلب تو گٹھ جوڑ، تعلق، سازش یا جاسوس کے ساتھ ملوث ہونا ہوتا ہے، نیکسز کی دوسری تعریف یہ ہوسکتی ہے کہ ایسا جرم جو فوج سے متعلقہ ہو، جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نیکسز کا مطلب ورک آف ڈیفنس میں خلل ڈالنا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ورک آف ڈیفنس کی تعریف کو تو کھینچ کر کہیں بھی لے کرجایا جا سکتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ سے ایک شخص کو 34 سال بعد رہائی ملی، کسی کو 34 سال بعد انصاف ملنے کا کیا فائدہ، ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ کسی کے حقوق متاثرنہ ہوں، جس پر وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ 34 سال بعد کسی کورہائی دینا انصاف تو نہیں ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اکیسویں ترمیم فیصلے میں کہا گیا 2002 سے لے کر ترمیم تک 16 ہزار مختلف حساس مقامات پر حملے ہوئے، ایسے واقعات میں حساس مقامات پر تعینات اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، کیا ان واقعات کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی ایچ کیو حملے میں مجرمان کا ٹرائل 21 ویں ترمیم سے قبل فوجی عدالت میں چلایا گیا۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مہران ایئربیس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کردیے گئے تھے، اس لیے وہاں ملٹری ٹرائل کی ضرورت ہی نہیں پڑی، فوجی امور میں مداخلت کی تعریف میں نہ آنے والے جرائم کے لیے ترمیم کی گئی تھی۔
وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہوگئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جواب الجواب میں دلائل کا حق رکھتے ہیں۔
بعدازاں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ کردیا، وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال مندوخیل نے سکندر بشیر مہمند سے استفسار کیا کہ آپ بلوچستان حکومت کی وکالت کیسے کرسکتے ہیں؟ نجی وکیل ہی کرنے ہیں توایڈوکیٹ جنرل آفس کوبند کردیں، پہلے تو بلوچستان حکومت کواپنا حق دعوی ثابت کرنا ہوگا، صوبائی حکومت کا اس معاملے سے کیا لینا دینا ہے پہلے یہ بتانا ہوگا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ اکیسویں آئینی ترمیم فیصلے کا پیراگراف 122 پڑھیں، فوجی تنصیبات پر حملوں کے جرائم کو چار سال کیلئے شامل کیا گیا، پہلے 2 سال کے لیے ملٹری کورٹس بنیں بعد میں 2 سال توسیع ہوئی، کیا آرمی ایکٹ کا سیکشن ٹو ون ڈی ٹو بھی ترمیم کے تناظر میں بحال ہے۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جرائم کو شامل کرنے کے لیے ترمیم ہوئی تھی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ سیکشن ٹو ون ڈی ٹو پر کسی عدالتی فیصلے میں بحث نہیں ہوئی، سیکشن ٹو ون ڈی ٹو مخصوص افراد کے لیے ہے جبکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق بلا تفریق ملک کے تمام شہریوں پر ہوتا ہے۔

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 6 hours ago

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- an hour ago

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 6 hours ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 7 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 6 hours ago

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 5 hours ago

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 8 minutes ago

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 7 hours ago
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- an hour ago

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 7 hours ago

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 7 hours ago









