حکومت کا الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں 50 فیصد کمی کا اعلان
وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کو فی یونٹ 23 روپے 57 پیسے دینے کا فیصلہ کیا


حکومت نے الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
اس وقت چارجنگ سٹیشنز کوبجلی تقریباً 45 روپے فی یونٹ فراہم کی جارہی ہے، ٹیکسز شامل کر کے چارجنگ سٹیشنز کو بجلی 71 روپے 10پیسے فی یونٹ پڑتی تھی۔وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کو فی یونٹ 23 روپے 57 پیسے دینے کا فیصلہ کیا، ٹیکسز میں رعایت کے بعد چارجنگ سٹیشنز کو بجلی تقریباً 39روپے میں ملے گی۔
حکومت نے ای وی چارجنگ سٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی، نیپرا 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا، نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا طلاق ہوگا، چارجنگ سٹیشنز کے لیے یہ نرخ مقرر کیا جائے تاکہ 2030 تک ای وی ٹارکٹ حاصل کیے جائیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 24 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 2 hours ago

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- 4 hours ago

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 3 hours ago

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 2 hours ago

ایشیا کپ: پاک-بھارت مقابلے کے دوران بی سی سی آئی حکام کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ
- 3 hours ago

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 2 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 2 hours ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 جوان شہید،35 خارجی جہنم واصل
- 5 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 2 hours ago