Advertisement

شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکا ، 15 مزدور جاں بحق،متعدد زخمی

بھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 3rd 2025, 6:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکا ، 15 مزدور جاں بحق،متعدد زخمی

دمشق: شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 مزدورجاں بحق اور متعد دزخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں۔
دھماکا ایک مقامی شاہراہ پر زرعی کارکنوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب کار میں ہوا، جس کے باعث 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں  میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تاہم ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ شام کے شہر منبج میں تیسرے روز یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک اور کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement