خیام سرحدی نے ''وارث''، ''ریزہ ریزہ''، ''من چلے کا سودا''، ''دہلیز''، ''لازوال'' ،''سورج کے ساتھ ساتھ '' سمیت ان گنت ڈرامہ سیریلز میں کام کیا


فلم ، ریڈیو ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار خیام سرحدی کی 14 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔
خیام سرحدی نے 1948ء میں معروف فلمی ڈائریکٹر ضیاء سرحدی کے ہاں پیدا ہوئے، ضیاء سرحدی انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے مگر خیام سرحدی پر اداکار اور ہدایتکار بننے کا جنون سوار تھا ۔آخر والد کو بیٹے کے شوق کے آگے ہتھیار ڈالنے پڑے۔
خیام سرحدی کے والد نے انہیں ایکٹنگ ،ڈائریکشن اور پروڈکشن کا کورس کروانے کے لیے یونان بجھوا دیا جہاں سے ڈپلومہ کرنے کے بعد تھیٹر سے وابستہ ہوگئے' جہاں کمال احمد رضوی اور نعیم طاہر سمیت دیگر تھیٹر کے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کرتے رہے۔ انہیں اردو پڑھنی نہیں آتی تھی لیکن رومن اور انگریزی پر عبور حاصل تھا۔ اس لیے انہیں اسکرپٹ اردو رومن میں لکھ کر دیا جاتا۔ اس کے بعد ریڈیو جوائن کرلیا،جہاں سے پی ٹی وی کے پروڈیوسر یاور حیات نے ٹی وی ڈراموں میں متعارف کروایا۔
پی ٹی وی میں انہوں نے ''وارث''، ''ریزہ ریزہ''، ''من چلے کا سودا''، ''دہلیز''، ''لازوال'' ،''سورج کے ساتھ ساتھ '' سمیت ان گنت ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے تین فلمیں ''اک سی ڈاکو''،''بوبی'' اور ''مہک'' میں کام کیا ،لیکن انہیں فلمی ماحول اچھا نہ لگا تو انہوں نے مزید فلمیں کرنے کی بجائے خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود کرلیا۔
وفات سے قبل وہ بھی دوسرے فنکاروں کی طرح کام کی وجہ سے کراچی میں ہی رہ رہے تھے ۔خیام سرحدی نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے حوالے سے بننے والی فلم ''جناح'' میں سردار عبدالرب نشتر کا کردار نبھایا تھا۔ اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار تین فروری 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے پر جان حقیقی سے جاملے۔

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 14 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 14 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 12 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 10 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 13 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 12 گھنٹے قبل