وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، قلات دہشت گردی میں زخمی جوانوں کی عیادت
دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
زخمی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت و شر کی فضاء پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل



