Advertisement

سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب

اس منفرد ٹرین کو نومبر 2025 میں آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جو سعودی دارالحکومت ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Feb 4th 2025, 1:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب

ریاض :سعودی عر ب نے خطے کی پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین ’ڈیزرٹ ڈریم ‘ کا ڈیزائن متعارف کروادیا ہے جوکہ صحرائی علاقے میں 800 میل تک سفر کرے گی۔
اس منفرد ٹرین کو نومبر 2025 میں آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جو سعودی دارالحکومت ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی۔
یہ ٹرین اٹلی کی کمپنی ارسینالی کے تعاون سےتیار کی گئی ہے جس میں سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے صحرائی مناظر کو مختلف رنگوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔


 ڈیزائن میں ٹرین کے ڈبوں میں بھی مملکت کے مختلف مقامات کی عکاسی کی گئی ہے جن میں مدائن صالح، العلا، حائل اوردیگر قدیم مقامات شامل ہیں ،اس کا مقصد سیاحوں کو ان تاریخی مقامات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا ہے۔
اس ٹرین میں 40 پرتعیش بوگیاں موجود ہوں گی جن پر مسافروں کو ایک یا 2 راتوں کے ٹور بک کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی، یہ نئی لگژری ٹرین سروس بنیادی طور پر سیاحوں کو سعودی عرب میں لانے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔


ٹرین میں مسافروں کے لیے فرسٹ کلاس ریستوران کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جہاں مقامی اورعالمی شیف خدمات انجام دیں گے۔
Arsenale گروپ کے چیف ایگزیکٹو Paolo Barletta کے مطابق سعودی عرب پہلا ملک بنے گا جہاں ٹرین میں لوگوں کی لگژری میزبانی کی جائے گی۔


اس پراجیکٹ پر 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جانے کا امکان ہے اور سعودی حکام کے مطابق یہ ٹرین لگژری سفر کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو بدل دے گی۔

Advertisement