رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا، حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پہلے 7ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا، حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی خسارے کا حجم 13 ارب 48 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں برآمدات میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا، جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.59 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں تجارتی خسارے میں 5.47 فیصد کمی آئی ،جنوری میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گیا، جنوری میں درآمدات میں 2.33 فیصد کمی، حجم 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھ گیا۔
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
- 9 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکےدرمیان معاہدہ طے پا گیا
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے صنعتکاروں سے بجٹ تجاویزمانگ لیں گئیں
- 4 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج کا تبادلہ
- 6 گھنٹے قبل
پیکا قانون کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ ہے ، عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا خیرمقدم
- 6 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا
- 3 گھنٹے قبل
آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل انتقا ل کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل
مختلف شعبوں اور اداروں کیلئے تین ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل