جنوری 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھا، ادارہ شماریات
رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات 6.95 فیصد بڑھیں اور اس کا حجم 33 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ جنوری 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 5.47 فیصد کم ہوا، جس کے بعد اس کا حجم 2 ارب31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- 4 hours ago
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری
- 12 hours ago
تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا
- 13 hours ago
حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک اور کوشش کا آغاز
- 2 hours ago
پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر ڈی سی سمیت فریقین سے جواب طلب
- 2 hours ago
صدرٹرمپ پیچھے ہٹ گئے،میکسیکو اور کینیڈا پرٹیکس نفاذ کا معاملہ ایک ماہ کیلئے منسوخ
- 4 hours ago
صدر ٹرمپ کا پینٹاگون نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کے دفاتر بند کرنے کا حکم
- 4 hours ago
پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کا اعلان
- an hour ago
چین کا امریکا کو منہ توڑ جواب، امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد
- 4 minutes ago
غزہ میں 15 ماہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- an hour ago
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے، طارق فضل چوہدری
- 4 hours ago
پاکستان کے پہلے فٹبال پلیئر کی فیفا کلب ورلڈ کپ میں شمولیت
- 3 hours ago