انہوں نے کہا کہ منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ آلودگی میں بھی کمی آئے گی اور گاڑیاں رک کر دھواں نہیں چھوڑیں گی بلکہ چلتی رہیں گی۔


وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد کی ٹریفک کے بہاؤ کے حوالے سے جناح اسکوائر کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، جناح اسکوائر منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔
شہباز شریف نے کہا میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں،جس ذمہ داری سے 72 دن میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا وہ قابل ستائش ہے، اور جناح اسکوائر منصوبے کو 72 دنوں میں مکمل کر کے ریکارڈ بنایا گیا ہے، محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ آلودگی میں بھی کمی آئے گی اور گاڑیاں رک کر دھواں نہیں چھوڑیں گی بلکہ چلتی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جس پر خوشی ہونی چاہئے ، یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگیاں بدل دیتا ہے، اور باقی منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ یہاں پر سرکاری عمارات میں بھی رینوویشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں بے شمار اضافہ کریں، اور امید ہے اگلے چند ماہ میں آپ بیوٹیفکیشن کے منصوبے کو مکمل کریں گے، انڈرپاسز کی دیواروں پر بیوٹیفکیشن کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں، اور مجھے یقین ہے آپ بیوٹیفکیشن کے منصوبے کو جلد تکمیل تک پہنچائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کو بھی شاباش دیتا ہوں۔
لاہور: اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل
- an hour ago

پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
- 2 hours ago

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- 3 hours ago

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 6 hours ago

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- 4 hours ago

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 6 hours ago

صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،سہیل آفریدی
- an hour ago

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- 4 hours ago

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 7 hours ago

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 5 hours ago

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 4 hours ago

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 7 hours ago










