آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا،پاک فوج مادروطن کاہرقیمت دفاع کرنےکیلئےتیارہے


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نےمظفر آبادکا دورہ کیا، آرمی چیف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،پھول چڑھائے، آرمی چیف نے کشمیر میں تعینات فوجی افسروں و جوانوں کی پیشہ وارانہ جنگی تیاریوں اورغیر متزلزل عزم کو سراہا، آرمی چیف نےکشمیرکی صورتحال کےتناظرمیں آپریشنل مہارتوں کی بھی تعریف کی، آرمی چیف نےمسلح افواج کی جنگی تیاریوں پرمکمل اطمینان کااظہارکیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم سےکشمیریوں کاعزم متزلزل نہیں ہوا، کشمیر یو ں کےحق خود ا ر ا د یت کی جدوجہدکوتقویت ملی ہے،پاکستان بھارتی ریاستی ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا،بلاشبہ کشمیرایک دن آزادہوگا،کشمیرایک دن کشمیریوں کی منشاسےپاکستان کاحصہ ہوگا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا،پاک فوج مادروطن کاہرقیمت دفاع کرنےکیلئےتیارہے،پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کا بھرپور دفاع کرینگے، آرمی چیف نےکشمیری عمائدین اورویٹرنزسےبھی ملاقات کی۔

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 7 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 17 لاشیں نکال لی گئیں
- 7 گھنٹے قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 6 گھنٹے قبل

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 4 گھنٹے قبل

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 4 گھنٹے قبل