Advertisement
پاکستان

مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

کشمیری عوام کو واضح پیغام گیا کہ افواج پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 5 2025، 11:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں  کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

 وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی، مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے۔


چودھری انوارالحق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی،کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے، کشمیری عوام کو واضح پیغام گیا کہ افواج پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔


وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک افواج کے سپہ سالار کا یادگارشہدا آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاک فوج ملک میں امن وامان کیلئے دن رات اپنے جوانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔ 

 

Advertisement
Advertisement