Advertisement
پاکستان

امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی

حافظ نعیم الرحمان   نے مزید کہاکہ  اہل کشمیر کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت بان ہے،جماعت اسلامی کشمیر کاز کو ملک کے کونے کونے میں اجاگر کرے گی۔   

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Feb 6th 2025, 2:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان    نے کہا ہے امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق   حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  ٹرمپ شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کررہے ہیں، ٹرمپ کی کوششوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، پاکستان امریکی صدر کے غزہ خالی کرانے کے بیان کی مذمت کرے،حماس ایک سیاسی و جمہوری حقیقت ہے، حماس کو سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر دنیا آگے نہیں بڑھ سکتی  ہے۔ 

انہوں نے کہا  کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر پر تحریک آزادی کشمیر کو از سرِ نو منظم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،بھارت سے تجارت کی نہیں اسے دنیا میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے، کشمیر پر خاموشی ہندو سامراج اور گجرات کے قصاب کی حمایت کے مترادف ہے ۔  

حافظ نعیم الرحمان   نے مزید کہاکہ  اہل کشمیر کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت بان ہے،جماعت اسلامی کشمیر کاز کو ملک کے کونے کونے میں اجاگر کرے گی۔   

Advertisement
پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے

  • 8 hours ago
پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر

  • 10 hours ago
جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ

  • 8 hours ago
برطانوی وزیراعظم کا اعلان  ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات

  • 7 hours ago
آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

  • 10 hours ago
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ

  • 8 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

  • 7 hours ago
بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست

  • 8 hours ago
گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار