صدر آصف زرداری کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ اورتعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پربات چیت ہوئی


بیجنگ:صدر مملکت آصف علی زرداری نےاپنے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر زرداری اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پربات چیت ہوئی، جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
بعدازاںدونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیاگیا، جس مین چین نے پاکستان کے استحکام ،ترقی اورخوشحالی میں مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سی پیک کو اپ گریڈ کرکے جدید ترقیاتی راہداری بنایا جائے گا، پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ پاکستان اورچین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پراتفاق ہوا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورچین نے خلا میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان اور چین کے دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔
مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان اورچین نے فلسطین کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا،اعلامیہ میںمزید کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، افغانستان میں دہشتگردگروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہونی چاہیے ۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان کئی معاہدوں پر دست ہوئے جبکہ خط صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 hours ago
