Advertisement
تفریح

بلبل ہند اورسروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو مداحوں سےبچھڑے 3 سال بیت گئے

لتا منگیشکر نے اپنے گلوکاری کیریئر کے دوران ا 36 سے زائد زبانوں میں گیت گائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 6th 2025, 6:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلبل ہند اورسروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو مداحوں سےبچھڑے 3 سال بیت گئے

ممبئی:بلبل ہند،سروں کی ملکہ،مدھر اور پاکیزہ آواز، سروں کی پختگی، بیسویں صدی کی ٹا پ اور سپر ہٹ گلوکارہ لتا منگیشکر کو مداحوں سے بچھڑے تین سال کا عرصہ  بیت گیا۔
لتا منگیشکر28ستمبر  1929ء کو اندور مدحیہ پردیش میں پیداہوئیں، انہوں نے محض 13 برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا، انہوں نے اپنا پہلا گانا 1942ء میں ریکارڈ کرایا تھا۔
لتا منگیشکر نے اپنے گلوکاری کیریئر کے دوران ا 36 سے زائد زبانوں میں گیت گائے۔
دہاہیوں پر پھیلے ہوئے کیریئر میں بلبل ہند اور سُروں کی ملکہ نے لگ بھگ 70 برس تک گائیکی کی،ان کے محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کے ساتھ گائے گانے یادگار بن گئے، برصغیر پاک و ہند کی کئی نسلیں بُلبل ہند کے گیت سن کر جوان ہوئیں۔
لتا منگیشکر ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنا گرو مانتی تھیں، لتا نے اپنی سُریلی آواز میں گائے ہوئے گانوں کا ایک خزانہ چھوڑا، انہوں نے 50 ہزار سے زائد گانے گائے۔

60 19کی دہائی میں ان کے گائے ہوئے فلم مغل اعظم کے گانے ’’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت کی جانب سے گلوکارہ لتا منگشیکر کو بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھارت رتناسے نوازا گیا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں،گائیکی کی وجہ سے لتا منگیشکر کو بھارت کی بلبل کا خطاب دیا گیا تھا
 1974ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں انکا نام دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے والی گلوکارہ کے طور پر آیا۔
8 جنوری 2022ء کو کورونا کے سبب لتا منگیشکر کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا،  لتا منگیشکر 06 فروری 2022ء میں انتقال کر گئی تھیں۔

Advertisement
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • ایک دن قبل
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • ایک دن قبل
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے  ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

  • 5 گھنٹے قبل
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 3 دن قبل
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • ایک دن قبل
Advertisement