مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس پہنچا دی گئیں
پاکستانیوں کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک ائیرپورٹ پر موجود تھے


اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچادی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جب کہ جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد،حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔
پاکستانیوں کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
خیال رہےکہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم مقامی حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران صرف 13 لاشیں ملیں جن کا تعلق پاکستان سے تھا جب کہ 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں۔

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 4 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 44 منٹ قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 32 منٹ قبل

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ دا‘ پیش کیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 28 منٹ قبل

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
- 2 گھنٹے قبل