Advertisement
تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی

2500 پوائنٹس کی کمی آگئی اور انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 400 کی نفسیاتی حد تک آگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 6 2025، 8:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں  ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس کی کمی آگئی اور انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 400 کی نفسیاتی حد تک آگیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر برقرار ہے، سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ سے بھی مارکیٹ میں دباو برقرار ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 6 پیسے گرنے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

Advertisement