Advertisement

پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

لی این ہائی نے ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر اپنے نوڈل بنانے کی یہ مہارت دکھا کر سب کو حیران کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 7th 2025, 2:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے  نیا عالمی ریکارڈ قائم  کر دیا

چینی شیف لی این ہائی نے پتلے نوڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

لی این ہائی نے ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر اپنے نوڈل بنانے کی یہ مہارت دکھا کر سب کو حیران کر دیا،اُنہوں نے ہاتھوں سے ایک نوڈل کی پٹی بنائی جس کی پیمائش صرف 0.18 ملی میٹر ہے، چینی شیف نے میلان میں لو شو ڈیی ریکارڈ میں یہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ لی این ہائی نے اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جسے ایک اور شیف نے 0.14 ملی میٹر کی پیمائش کا نوڈل بنا کر توڑ دیا تھا۔

Advertisement