Advertisement
تفریح

یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

رجب بٹ نے بھی حرا مانی کو یوٹیوب چینل کھولنے پر لاکھوں سبسکرائبرز گفٹ دینے کا وعدہ کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 7 2025، 2:18 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن گانے کی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید بھی جاری ہے۔

حرا مانی نے اس گانے کی ویڈیو میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رجب بٹ ایک گینگسٹر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کا نیا گانے کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، اور گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی حرا مانی اور رجب بٹ کی چٹ پٹی باتیں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔حرا مانی نے شوٹنگ سیٹ پر رجب بٹ سے فرمائش کی تھی کہ ’’مجھے امیر بنادو‘‘۔

واضح رہے کہ  رجب بٹ نے بھی حرا مانی کو یوٹیوب چینل کھولنے پر لاکھوں سبسکرائبرز گفٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement