امریکی صدر نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے ہیں جس کے ذریعے عالمی فوجداری عدالت پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف بے بنیاد اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے ادارے پر پابندیاں عائد کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد عالمی عدالت کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر اس وقت دستخط کیے جب اسرائیلی وزیر اعظم واشنگٹن میں کانگریس کے اراکین سے ملاقات کر رہے تھے۔ دونوں کی ملاقات منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر اسرائیل سراپا احتجاج تھا۔
اس سے قبل جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پر الزام لگایا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے لیے بیک وقت یہ سزائیں جاری کرتے ہوئے آئی سی سی نے اخلاقی گرواٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی پر بھی طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا متنازعہ اعلان جاری کر رکھا ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت دیکھتا ہوں۔
ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد فلسطین سمیت دیگر ممالک نے امریکی صدر کے بیان کو متنازعہ قرار دیا۔
لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود قریشی
- ایک گھنٹہ قبل
محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
- 3 منٹ قبل
کسی سیاسی جماعت یا لیڈر نے ملک کی اساس یا دفاع کے نشانات کو نشانہ نہیں بنایا ، خواجہ آ صف
- ایک گھنٹہ قبل
سیکریٹ ایکٹ ، آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم
- 11 منٹ قبل
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی
- 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- 37 منٹ قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر خزانہ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے جنازے میں شرکت کے لئے پرتگال روانہ
- 38 منٹ قبل
امریکا میں وفاقی ملازمین کے مستعفی ہونےکی ڈیڈلائن میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
- 4 منٹ قبل
بلاول بھٹو زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 7 منٹ قبل