پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری پر اتفاق
او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہہ نے پاکستان کے اقتصادی انضمام کے فروغ کے اقدامات کی تعریف کی۔


پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری کے استحکام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہہ سے ملاقات ہوئی جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نے او آئی سی سیکریٹری جنرل کو ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش کے دورے کی دعوت دی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مزید کہا کہ لاہور میں 18ویں او آئی سی تجارتی نمائش کے انعقاد کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔
ملاقات کے دوران جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان، او آئی سی کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، مسلم دنیا میں اقتصادی اور تجارتی روابط مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہہ نے پاکستان کے اقتصادی انضمام کے فروغ کے اقدامات کی تعریف کی۔

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 14 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 20 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 18 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 20 گھنٹے قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 15 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 16 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 20 گھنٹے قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)