Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑو ں روپےاضافہ،قیمت تین لاکھ سے تجاوز کر گئی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 7th 2025, 9:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں سینکڑو ں روپےاضافہ،قیمت تین لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی بلند پر پہنچ گئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بارتین لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔
ٓآؒل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 46 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 1154 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2869 
 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement