پاکستان کے پہلے سکھ گلوکار جسی سنگھ لیل پوریا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی،حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی
یہ میرا پیارا وطن ہے، اسکے علاوہ میں نے کئی سماجی منصوبے بھی مکمل کیے، اب مجھے امداد کی ضرورت ہے،گلوکار


لاہور:پاکستان کے پہلے سکھ گلوکار جسی سنگھ لیل پوریا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، گلوکار نے علاج پر خطیر رقم خرچ ہونے کے بعد حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کر دیا۔
،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے سکھ گلوکار جسی سنگھ لیل پوریا جو اپنے منفرد انداز سے ملک و بیرون ملک خاصی شہرت رکھتے ہیں ، چند روز قبل لاہور کے علاقے والٹن میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، گلوکار جسی سنگھ اس ٹریفک حادثے میں بری طرح زخمی ہوئے۔ ان کے ہاتھ ، کمر اور دیگر حصوں پر گہری چوٹیں آئیں، علاج معالجے پر بڑھتے ہوئے اخراجات نے انہیں خاصہ متاثر کیا، مالی حالات مخدوش ہونے کے بعد گلوکار جسی سنگھ نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر سے مالی امداد کا مطالبہ کیا۔
گلوکار جسی سنگھ نے جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے پیارے وطن پاکستان کیلئے بے شمار گیت گائے ہیں کیونکہ مجھے اس دھرتی سے بے حد لگاو ہے ، یہ میرا پیارا وطن ہے، اسکے علاوہ میں نے کئی سماجی منصوبے بھی مکمل کیے، اب مجھے امداد کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر اور معروف سماجی کارکن بی جی نے کہا ہے کہ ہم فنکار برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو جسی سنگھ سے متعلق درخواست بھی بھجوا دی ہے، امید ہے حکومت کی جانب سے گلوکار جسی سنگھ کی داد رسی کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 13 minutes ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 23 minutes ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 42 minutes ago

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 8 minutes ago

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 33 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago