ٹرمپ کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں، پہلا شکار برطانوی نژاد پاکستانی کریم خان ہوں گے
عالمی فوجداری عدالت پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف بے بنیاد اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے ادارے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں


عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔
آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کا سامنا کرنے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیے ہیں جس کے ذریعے عالمی فوجداری عدالت پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف بے بنیاد اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے ادارے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔پابندی کا شکار ہونے والے افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد عالمی عدالت کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر اس وقت دستخط کیے جب اسرائیلی وزیر اعظم واشنگٹن میں کانگریس کے اراکین سے ملاقات کر رہے تھے۔ دونوں کی ملاقات منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر اسرائیل سراپا احتجاج تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 4 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 4 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago








