بنوں میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا


بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق بنوں میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ضیاء اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا یہ تیسرا حملہ ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید دونوں اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، پولیس کے بہادر سپوتوں نے جانیں دے کر تاریخ رقم کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 12 minutes ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 27 minutes ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- an hour ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 17 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 37 minutes ago