اگر مقررہ مدت کے بعد مسلح گروہ موجود رہے تو قوم لشکر کشی پر مجبور ہوگی، اعلامیہ


کرک میں منعقدہ گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے۔ جرگہ اعلامیہ کے مطابق، اگر مقررہ مدت کے بعد مسلح گروہ موجود رہے تو قوم لشکر کشی پر مجبور ہوگی۔
امن جرگہ نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات دینے، نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، عوام اس اقدام کی مکمل حمایت کریں گے۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کے بعد ان کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
امن جرگہ میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال سمیت ہزاروں افراد اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل انتظار کے بعد ٹل سے پاراچنار ایک اور قافلہ روانہ کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطابق، قافلے میں سو سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



