فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار کامیڈین لکی ڈئیر شدید علیل،حکومت سے مدد کی اپیل کر دی
لکی ڈئیر کا علاج بہت مہنگا ہے ہم اتنے مہنگے علاج کی سکت نہیں رکھتے اس لیے سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے،اہل خانہ


لاہور:فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار کامیڈین لکی ڈئیر شدید علیل ہو گئے، ان کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے علاج کیلئےمالی امداد کی اور بہتر طبی امداد کی سہولیات کی اپیل کر دی۔
اہل خانہ کے مطابق ساٹھ سالہ اداکار لکی ڈئیر پھیپھڑوں اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں،اور علالت کے باعث انہیں میو اسپتال لاہور میں داخل کروایا گیا ہے۔

اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے علاج کیلئے معاونت کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ لکی ڈئیر کا علاج بہت مہنگا ہے ہم اتنے مہنگے علاج کی سکت نہیں رکھتے اس لیے سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے۔
دوسری جانب ماضی کی معروف اداکارہ نرگس اور حسن مراد سمیت دیگر اداکاروں نے لکی ڈئیر کی میو اسپتال میں عیادت بھی کی۔
لکی ڈئیر نے سیکڑوں اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی اس کے علاوہ چند ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کرتے رہے۔ لکی ڈئیر تھیٹر پر اپنے مخصوص انداز کے باعث جانے جاتے ہیں۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل








