جی این این سوشل

پاکستان

غیر ملکی ایئرلائنزکاپاکستانیوں کےساتھ ناروا سلوک، ہزاروں مسافر خوار

لاہور: غیر ملکی ایئرلائنزکی جانب سے پاکستانی مسافروں کےساتھ ناروا سلوک کے باعث ہزاروں پاکستانی خوار ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق خلیجی خصوصا قطری اور ترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانیوں کو کورونا کی تیسری لہر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پروازیں منسوخ کردیں ۔ غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت نامے طلب کئے ریونیوکمانے کیلئےپروازیں بیچیں  اور بعد میں منسوخ کردیں ، جس کے باعث   ہزاروں پاکستانی مہنگے دام دینے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوکر رہ گئے ۔

ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 36ہزار  پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظر   ہیں ، جبکہ ترکی میں بھی  مزید 12ہزار  پاکستانی بھی وطن واپس آنے کیلئے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

دوسری  طرف حکومت پاکستان کی جانب سے  اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ہدایات جاری کرنے پرغور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق  پی  آئی  اے انتظامیہ  نے دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

علاقائی

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

سیالکوٹ :  رواں سال سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نےمیں اپنی اہم ترین کامیابیوں و اہداف میں سے ایک نہایت اہم ترین منصوبہ جو رن وے کی بحالی کا تھا ریکارڈ مدت صرف 13 دنوں میں مکمل کیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رن وے 79,000 مربع فٹ پر محیط ہے۔ اس کی بروقت بحالی ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے جس پر کئے جانے والے تمام تر اقدامات،  وسائل اور انتظامات سیال کے اپنے تھے۔ 

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
یہ سنگ میل سیال کے عملے اور انجینئرز  کے ٹیم ورک اور عزم کا ثبوت ہے جنہوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ بحالی کی پیچیدگی اور اس کے وسیع پیمانے کے باوجود، پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد نے  بین الاقوامی معیار اور حفاظتی اصولوں کے عین مطابق فلائٹ آپریشن میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا۔

چیئرمین سیال، حسن علی بھٹی نے کہا، "اتنے مختصر مدت میں اتنے بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کو مکمل کرنا ہماری ٹیم کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

سی ای او سیال، ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) تنویر اشرف بھٹی نے کہا کہ "اس منصوبے کی بروقت تکمیل نے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو بین الاقوامی ہوابازی کے معیار پر پورا اترتا ہے، ایئر لائنز کے لیے ہموار آپریشنز اور ہمارے مسافروں کے لیے بہتر تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

رن وے کی بحالی کی کامیابی سے تکمیل سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایک اہم مثبت اور اہم حیثیت حاصل ہوئی، جس سے ہوائی اڈے کے آپریشنز کی حفاظت اور بھروسے کو یقینی بناتے ہوئے ہوائی ٹریفک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پاکستان میں ہوائی اڈوں کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے مسلسل بہتری اور ترقی کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll