خوفناک سانحے کے ردعمل میں گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے،عالمی میڈیا


گوئٹے مالا سٹی : وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں51 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میٖڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بس میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اب تک کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 75 افراد سوار تھے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب اس سانحے کے ردعمل میں، گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صدر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج اور ڈیزاسٹر ایجنسیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، "میں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے برابرشریک ہوں ۔

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 hours ago

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 12 hours ago

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 15 hours ago

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 12 hours ago

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 15 hours ago

طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
- 8 hours ago
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 13 hours ago

آزاد کشمیر کے دو وزرا مستعفی، وزیراعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات
- 8 hours ago

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 11 hours ago
این ایچ ایس پی پنجاب کے زیرِ اہتمام ہیلتھ ڈیٹا اِن ایکشن صوبائی لرننگ ایکسچینج کا انعقاد
- 11 hours ago

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 13 hours ago

اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
- 8 hours ago