Advertisement

صدر ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصدٹیرف عائد کر دیا

اسٹیل اور المونیم مصنوعات کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف تمام ممالک پر لاگو ہوگا، امریکی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 11th 2025, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر  ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصدٹیرف   عائد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصدٹیرف لگادیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک سے امریکا درآمد ہونے والی اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف (ٹیکس) لگانے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اسٹیل اور المونیم اپنے ملک میں بنانے کی ضرورت ہے ناکہ باہر ممالک میں، یہ بہترین وقت ہے کہ ہماری صنعتیں امریکا واپس آئیں، ہم انہیں واپس لانا چاہتے ہیں۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صنعت کو دوست اور دشمن دونوں ممالک نے یکساں طور پر نقصان پہنچایا، ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کے لیے ان چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹیل اور المونیم مصنوعات کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف تمام ممالک پر لاگو ہوگا اور کسی کو رعایت یا  استثنا نہیں ملے گا۔ 

 

Advertisement