یو اے ای اور سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 34 پاکستانی بے دخل
گزشتہ روز بھی سعودی عرب، کینیڈا ،یو اے ای سمیت 6 ملکوں سے 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا تھا


متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت 7 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 3 بلیک لسٹ سمیت 5 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں امیگریشن سے انکار کرکے ایک کو واپس بھیج دیا گیا۔ 11 کو جیلوں سے رہا کرکے، 4 کو زائد المیعاد قیام پر ڈی پورٹ کیا گیا۔
بے دخل 2 پاکستانی آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ تھے۔ ایتھوپیا اور قطر سے 2 بلیک لسٹ 2 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اور 2 مفرورین کو پاکستان واپس بھیجا گیا۔ تنزانیہ میں بغیر پاسپورٹ، عمان میں غیرقانونی داخل ہونے پر 3 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
امیگریشن نے تینوں ڈی پورٹیز کو مردان، مالاکنڈ اور گوجرانوالہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ قبرص میں زائد المیعاد قیام پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت 6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 16 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 17 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم
- 41 منٹ قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز: جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار، مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 17 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 17 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 17 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ: نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ایک گھنٹہ قبل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 16 گھنٹے قبل