ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی ، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملکی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔


پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام خصوصاً نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کے دوران نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی۔
پاک فوج کے سربراہ نے نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے طلبہ سے خطاب کے دوران پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملکی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago



