یو ٹیوب میں رواں سال اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے
یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے اپنے سالانہ خط میں بتایا کہ 2025 میں اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کی 4 بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے


یوٹیوب میں رواں سال کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔
یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے اپنے سالانہ خط میں بتایا کہ 2025 میں اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کی 4 بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے،انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کریٹیرز کے لیے اے آئی ٹولز پر بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جیسے صارفین کو ویڈیوز کے مواد کا آئیڈیا دینے، اچھے تھمب نیلز کے انتخاب میں مدد فراہم کرنے اور زبانوں کا ترجمہ کرنے والے جیسے اے آئی ٹولز متعارف کرائے جائیں گے۔
ٹرانسلیشن والا فیچر ان تمام صارفین کو دستیاب ہوگا جو یوٹیوب کے پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں اور اسے فروری میں ہی کسی وقت متعارف کرا دیا جائے گا،کمپنی کے مطابق ایک اور اے آئی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو صارفین کی عمروں کی شناخت کرکے اس کے مطابق مناسب مواد کی سفارشات کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران یوٹیوب کی جانب سے متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جیسے شارٹ ویڈیوز میں میوزک کا اضافہ، ویڈیو بیک گراؤنڈز اور دیگر۔ کمپنی کے مطابق مختلف اے آئی ٹولز کریٹیرز کو نئے ناظرین تک رسائی میں مدد فراہم کریں گے۔
جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔ اپنے خط میں نیل موہن نے کہا کہ یہ فیچر فروری میں صارفین کو دستیاب ہوگا،اسی طرح کمپنی کی جانب سے ایسے ٹولز پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو یہ دیکھنے اور کنٹرول کرنے کا کام کریں گے کہ یوٹیوب پر اے آئی کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 12 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 12 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 12 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago





