Advertisement
پاکستان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Feb 13th 2025, 5:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب

لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں، اس حوالے سے بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکا خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔ چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں۔ طویل عرصے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز،ہتھیار اورمنشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جب کہ دھماکے سے ایک شہری شہید ہوا۔ اسی طرح 12 فروری 2025 کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 2 جوان زخمی ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور اور راولاکوٹ میں بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیاگیا ہے۔ پاکستان نے ان علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ان بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کے لیے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کیے جاتے رہے ہیں۔ بھارتی فوج نے متعدد افسران جن میں 3راجپوت، 12 جاٹ اور دیگر یونٹس کو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے فوجی ذرائع استعمال کرنے پر سزائیں بھی دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈبل ایجنٹوں کے ذریعے اسلحہ کی کھیپ کوبھارتی سرحدی یونٹس کے ساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے۔ بھارتی فوج بعدمیں ان ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مالی انعامات کے لیے مار دیتی ہے۔

نومبر 2022ء میں ایک ویڈیو میں شہری نے بھارتی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو اسلحہ کا ذخیرہ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بھارتی فوج میں بددلی کی وجہ سے ہر سال خود کشی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ خود کشی کے واقعات کو بھارتی فوج تحقیقات سے بچنے کے لیے دو طرفہ فائرنگ تبادلے کا نام دے دیتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے دیگر ممالک میں دراندازی اور تخریبی سرگرمیاں کے ناقابل تردید شواہدکی تاریخ موجود ہے۔ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو قید جب کہ مقامی لوگوں کی املاک پر قبضہ کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

بھارت اس طرح کی حرکات کرکے دراصل مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا، اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے۔ بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کرکے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

مودی کے دورۂ امریکا سے قبل بھارت سازشیں کررہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ثابت کرسکے۔ بھارت کے کینیڈا، امریکا، برطانیہ اور آسڑیلیا میں بھی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کو ادراک ہونا چاہیے کہ ایسی سرگرمیاں بحران کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا

  • 21 hours ago
اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق

  • 20 hours ago
ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل

  • 17 hours ago
روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

  • 18 hours ago
مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب

  • 19 hours ago
 ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا

 ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا

  • 16 hours ago
جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع

  • 21 hours ago
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات

  • 21 hours ago
مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع

  • 20 hours ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے

  • 15 hours ago
حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف

  • 18 hours ago
 علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد

 علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد

  • 15 hours ago
Advertisement