پنجاب حکومت کا بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے


پنجاب حکومت کا ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں تین مرلہ کے 658پلاٹ دیئے جائیں گے، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں تین مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 518 پلاٹ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں تین مرلہ کے 270پلاٹ دیئے جائیں گے۔
بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں تین مرلہ کے 27 پلاٹ دیئے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت غریب اور نادار افراد کو پلاٹ ملیں گے جبکہ چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ میں بھی پلاٹس دیئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی مفت پلاٹ اسکیم میں شامل کیا ہے۔

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 23 منٹ قبل

دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے،شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پرچاہت فتح علی خان کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کی شوٹنگ جاری،موسیقار ذوالفقار عطرے کا آخری گانا بھی شامل
- 6 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل