ترک صدر رجب طیب کی وزیراعظم ہاؤس آمد، 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ترک صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے مصافحہ کیا


اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مہمان صدر کو سلامی کے چبوترے پر لایا گیا جہاں دونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا جس کے بعد ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
ترک صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے مصافحہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا۔
اس دوران ثقافتی طائفے پیش کئے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی رقص پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

اس موقع پرصدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں وہ ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔
وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ یہ دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے کیے بعدازاں دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔
یہ معاہدے دفاع، تجارت، توانائی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اطلاعات، فنانس، مذہبی امور کی وزارتوں کے درمیان ہوئے،اس کے علاوہ
مفاہمتی یادداشتوں میں سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنلز کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر، ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت اور تعاون، ہائیڈروکاربنز کے شعبے میں تعاون کے معاہدے میں ترمیم، کان کنی، انرجی ٹرانزیشن، پانی کے شعبے، زرعی بیجوں، لیگل میٹرولوجی انفرااسٹرکچر، صنعتی پراپرٹی، صحت اور فارماسیوٹیکل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہے۔
پاک ترکیہ وزرائے تجارت ملاقات
اس سے قبل وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر تجارت عمر بولات کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ کا دوسرا گھر ہے۔
ترک وزیر عمر بولات نے کہا کہ صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی تعلقات سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا۔
پاکستان اور ترکیہ نے ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کو مؤثر بنانے پر غور کیا۔جبکہ ڈی-8 ترجیحی تجارتی معاہدے کی بحالی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر بولات نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔
ملاقات میں پاکستانی مصنوعات کی ترکیہ میں نمائش کے لیے “میڈ ان پاکستان” ایکسپو کی تجویز دی گئی۔ ترکیہ پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
پاکستان نے ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی،دونوں کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے، ترکیہ اور پاکستان مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 20 minutes ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 5 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 5 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 2 hours ago
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- a day ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 3 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 2 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 5 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 6 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 6 hours ago









