کراچی میں بغیر رجسٹریشن گاڑیاں سڑک پر لانے پر پابندی ، ڈمپرز کے اوقات بھی تبدیل
ہیوی ٹریفک کےلیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا، شرجیل میمن


سندھ حکومت نے بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو سڑک پر لانے پر پابندی عائد کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر بورڈ نے واٹر ٹینکرز کو بار کوڈز جاری کردیے ہیں جس سے گاڑی کی فٹنس چیک ہوسکے گی، ایسے واٹر ٹینکرز جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں روکا جائےگا، جن ٹینکرز پر واٹر بورڈ کا بار کوڈ نہیں ہوگا انہیں اجازت نہیں ہوگی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کےلیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا مگر ہیوی ٹریفک کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے وقت دیا گیا ہے، جو ہیوی ٹریفک دیگر صوبوں سے آرہی ہیں ان کے لیے بھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔
صوبائی وزیر نے بتایاکہ قانون کے مطابق کوئی بھی گاڑی جب تک رجسٹر نہیں ہوگی شو روم سے باہر نہیں آسکتی، پیر تک کوئی غیر رجسٹرڈگاڑی شو روم سے باہر نکلی تو اس شوروم کو سیل کیاجائیگا اور گاڑی ضبط ہوگی جب کہ دیگر صوبوں کے لیے آنے والی امپورٹڈ گاڑیاں بھی کیرئیر میں جائیں گی۔
شرجیل میمن نے نےکہا کہ شہر میں ڈمپرز کا وقت رات 11 سے شام 6 بجے تک تھا جسے اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ ہفتوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا جس میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی ٹکرز سے کئی شہری جاں بحق ہوگئے۔

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 8 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 8 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 11 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 9 گھنٹے قبل