دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، رجب طیب
پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں ، امید ہے ترک صدر کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا، شہباز شریف


اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مسلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب ایردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ، قائداعظم اور علامہ اقبال ہمارے بھی ہیروز ہیں ، ہم نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانےپر اتفاق کیا ہے ، صدرآصف زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔
ترک صدر نے کہا کہ دونوں ممالک میں 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم پر بات چیت ہوئی، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، قبرص کے معاملے پر پاکستانی حمایت ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے، دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے ہمراہ فلسطین کیلئے آواز بلند کی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے اور دونوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طیب ایردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں ، امید ہے ترک صدر کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ترک صدرنے سیلاب کے دوران پاکستانی عوام کے دل جیت لیے انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں ںے فراخ دلی کے ساتھ پاکستان کی مدد کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔
اپنے خطاب کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک زبان میں طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 10 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 9 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 9 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 7 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل