سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم کو ایوارڈ سے نوازا گیا


لاہور:الحمرا آرٹس سنٹر میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کے اعزاز میں "لیجنڈز ایوارڈ" سجایا گیا ۔
تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔جس میں گلوکاروں نے خوبصورت گیت پیش کئے تو پرفارمرز نے رقص پرفارمنسز سے سماں باندھ دیا ۔۔
الحمرا آرٹس سنٹر لاہور میں لیجنڈز ایوارڈ کا رنگا رنگ میلہ سجا تو گویا شوبز ستاروں کی کہکشاں اتر آئی جس میں پرفارمرز نے مشہور سدا بہار گیتوں پر رقص پیش کرکے شو کو چار چاند لگا دئیے ۔
آرٹسٹ نرمل نے موسیقار ذوالفقار عطرے مرحوم کےببنائے گئے میڈلے گیتوں پر شاندار پرفارمنس دی تو ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر داد دی۔
یوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم، روبی انعم، شیبا بٹ اور سنگیتا بیگم شامل تھے، جنہیں انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے اس ایونٹ کو ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئیے ۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 8 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 7 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 6 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 4 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 6 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 3 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 9 گھنٹے قبل