Advertisement
تجارت

اوگرانے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے،اوگرا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 13th 2025, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوگرانے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نےایک دفعہ پھر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔
 خیال رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
 اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement