Advertisement
پاکستان

مجھے کسی کاکوئی خط نہیں ملا،ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف سید عاصم منیر

اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں، سید عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 13 2025، 10:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مجھے کسی کاکوئی خط نہیں ملا،ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف سید عاصم منیر

اسلام آباد: آرمی چیف سید عاصم مینر کا کہنا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی تو اسے نہیں پڑھوں گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سیدعاصم منیر  نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔
ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کو 3 الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جس میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کیا ہے ۔

 

Advertisement