راکھی ساونت کے بعد انڈیا سے اور بھی پرپوزل آرہے ہیں،مفتی قوی کا دعوی


مفتی قوی نے نامور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ بتا دی۔
مفتی قوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے۔
مفتی قوی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے مفتی قوی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں اور نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت نے طے کی ہے۔
جس پرمیزبان نے پوچھا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے۔
راکھی ساونت سے نکاح کے بعد ان کے لباس پر بات کرتے ہوئے مفتوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے اور ان سے نکاح کے بعد اداکارہ کو مکمل روایتی اور اسلامی لباس پہننا ہوگا۔
دوران پروگرام ا نہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ تاہم راکھی ساونت کی جگہ ان کا لباس بھی تبدیل ہو سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ دوسروں جیسا لباس پہننا شروع کردیں۔
میزبان کی جانب سے ہنی مون کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ’نکاح ہوجانے کے بعد ہنی مون پر کہاں جانا ہے اس کا فیصلہ راکھی ساونت کریں گی،
مفتی قوی نے کہا کہ اگر وہ کہیں گی دن ہے تو ہم بھی کہیں گے دن ہے، اگر وہ کہیں گی شام ہے تو ہم مان لیں گے کہ شام ہے۔ اور ولیمہ پاکستان آکر کریں گے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے اچھا تعلق تھا اور راکھی ساونت کے بعد انڈیا سے اور بھی پرپوزل آرہے ہیں۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جبکہ نکاح بیک وقت 4 بھی ہوسکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ان جیسا شخص ہو تو نکاح درجنوں بھی ہوسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہر خوش نصیب شخص نے ان کی اور حریم شاہ کی ویڈیو دیکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خاتون کے پاس ان کا نمبر ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی مفتوی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، جس پر بھارتی اداکارہ نے بھی مشروط رضامندی ظاہر کی تھی،بعد ازاں مفتی قوی اور راکھی ساونت کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے متعدد ویڈیوز جاری کی گئیں جو پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئیں۔

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 10 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 10 گھنٹے قبل

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 9 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 10 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 10 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 8 گھنٹے قبل