مانیٹرنگ کے ذریعے سامنے آنے والی ہر بے قاعدگی آئی ایم ایف کو رپورٹ کرنے کا بھی مطالبہ ہے

آئی ایم ایف نے وفاق کے اخراجات پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا مطالبہ کردیا۔
ٹیکنیکل ٹیم نے بجٹ اخراجات کیلئے استعمال ہونے والی ہر رقم کا ریکارڈ طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ پبلک فنانس مانیٹرنگ سسٹم کی تشکیل کیلئے کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں آئی ایم ایف اپنے تحفظات کا اظہار متعدد بار کرچکا ہے،پبلک فنانس مانیٹرنگ سسٹم کو موثر بنانے کا بھی بار بار کہہ چکا ہے،مانیٹرنگ سسٹم گورننس اور بجٹ کے بہتر استعما ل کو یقینی بنانے کے لیئے لازمی قرار دیا ہے،اس ضمن میں موثر ماڈل اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پبلک فنانس کی ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کو بریفنگ کے بعد یہ مطالبہ کیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ کے مشکوک استعمال پر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کسی بھی منصوبے کیلئےجاری فنڈز کے مکمل استعمال تک مزید فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،ترقیاتی فنڈز کی ریلیز کا نیا سسٹم تشکیل کرنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے،یہ سسٹم مانیٹر نگ کو فعال بنانے کیلئےلازم قرار دیا گیا ہے ۔
مانیٹرنگ کے ذریعے سامنے آنے والی ہر بے قاعدگی آئی ایم ایف کو رپورٹ کرنے کا بھی مطالبہ ہے،آئندہ بجٹ کی تشکیل اور اخراجات کیساتھ مانیٹرنگ سسٹم کو منسلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 14 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 10 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 10 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 13 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 15 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 15 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 15 گھنٹے قبل