بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغازہو گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغازہو گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے ، راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے ، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے ،بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے ،ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےبے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے،نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
حضرو،اٹک،جہلم،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے ،فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ بھی شامل ہیں، وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگربھی تین مرلہ سکیم بھی شامل ہیں۔
شہر اقتدار میں بارش سے موسم خوشگوار
- 18 گھنٹے قبل

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے
- 18 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
- 15 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : فخر زمان انجری کے باعث باہر ، امام الحق کو شامل کر لیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

لاہور : میوہسپتا ل میں خرابی کے باعث لفٹ گر گئی ، 11 نرسیں زخمی
- 13 گھنٹے قبل

ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 18 گھنٹے قبل
دلجیت سنگھ اور ہانیہ عامر کی کونسی فلم آ رہی ہے؟
- 15 گھنٹے قبل

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
- 17 گھنٹے قبل
آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس منعقد
- 14 گھنٹے قبل
فلم اور ٹی وی کے ابھرتے اداکار سیف علی خان والد اور والدہ کے انتقال پر غم سے نڈھال
- 17 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی : روہت شرما نے بڑا اعزاز نام کر لیا
- 12 گھنٹے قبل