Advertisement
پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی تعلیم کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان جدید عصری تعلیم کے فروغ کے لئے علماء کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کو بڑھایا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 days ago پر Feb 13th 2025, 11:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی تعلیم کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی امور اور مذہبی تعلیم کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور ترکیہ کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان جدید عصری تعلیم کے فروغ کے لئے علماء کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کو بڑھایا جائے گا۔

پاکستان اور ترکیہ مئ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں ممالک شدت پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement